سرینگر // معراج النبی ﷺ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے جمعہ کو درگاہ حضرت بل کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او، وقف بورڈ مفتی فرید الدین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگرڈاکٹر سید حنیف بلخی دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈی سی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عقیدت مندوں کے لیے خصوصی انتظامات کریں۔ڈی سی نے پی ایچ ای حکام سے کہا کہ وہ پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائیںاور طلب کو پورا کرنے کے لیے واٹر ٹینکروں کی وافر تعداد احاطے میں رکھیں۔برف کو صاف کرنے کے حوالے سے ڈی سی نے متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہدرگاہ کے احاطے میں جمع برف کو اچھی طرح صاف کیا جائے۔ڈی سی نے حضرت بل کے احاطے میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی مناسب تعداد کے ساتھ ایک ایمبولینس سروس اور ابتدائی طبی امداد کی دیگر سہولیات کے ساتھ میڈیکل کیمپ لگانے کی بھی ہدایت کی۔