معدنیات کی غیرقانونی کان کنی

ارشاداحمد
بڈگام//بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل میں ملوث چھ افراد کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے موقع پر سے 6 ٹپر ضبط کئے ۔بڈگام کے علاقہ بیروہ کی تھانہ پولیس پارٹی نے نارواو  بیروہ کے مقام پر ناکہ لگا کر معدنیات سے لدے 6 ٹپروں کو روک کر ریت کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث 6افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اور 6 ٹپروں کو موقع پر ہی ضبط کیا ۔گرفتار افراد کی شناخت فردوس احمد بٹ ،مدثر احمد بٹ ، سجاد احمد میر، عبدالمجید ریشی ، بشیر احمد میر  اورغلام نبی ریشی کے طور پر ہوئی۔ضبط شدہ ٹپروں  کے رجسٹریشن نمبرز JK13B -3477 JK04F -1593, JK04F- 2019, JK04A-9569, JK01R- 51 92, JK04-8263، ہیں۔اس سلسلے میں تھانہ پولیس بیروہ میں مقدمہ زیر نمبر 39/2022 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔