عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ+کولگام//ناجائزکان کنی کیخلاف مہم کے دوران پولیس نے بارہ مولہ او رکولگام میں 5ڈرائیوروں کوگرفتار کرنے کے علاوہ5گاڑیاں ضبط کیں۔کولگام میں پولیس کی ایک جمعیت نے دمحال ہانجی پورہ کے ایس ایچ اوکی قیادت میں دمحال ہانجی پورہ چوک میں ایک ٹریکٹر کوروکا ،جس میں معدنیات لدی ہوئی تھی۔پولیس نے اس موقعہ پرٹریکٹر ڈرائیور کوگرفتار کرنے کے علاوہ ٹریکٹر کوضبط کیا ۔ملزم ڈرائیور کی شناخت فیاض احمد راتھر ولدغلا م محمد کے طور ہوئی۔بارہ مولہ میں ایس ایچ اوکریری تھانہ ،ایس ایچ اوکنزراور انچارج پولیس چوکی وسن کی قیادت میں4ٹریکٹروں کو کریری، وسن اور کنزرمیں روکا جن میں معدنیات لدی ہوئی تھیں اور ان کے چارڈرائیور جن کی شناخت طارق احمدگنائی ،عبدالرشیدکرنائی،یونس احمد بٹ اورمحمدعمران خان کے طور ہوئی ،کوگرفتار کیا۔اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔