معاشرے کی ترقی کیلئے ہنر کاری کا فروغ اور فعالیت اہم

سرینگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میںہنر کاری کی ترقی سے متعلق سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ( ایس ڈی ڈی) کے مختلف اجزأ کی حصولیابیوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ سیکرٹری ایس ڈی ڈی ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی ، ایڈیشنل سیکرٹری ایس ڈی ڈی ، ڈائریکٹر فائنانس ایس ڈی ڈی ، سیکرٹری بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایس ڈی ڈی ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی ، گورنمنٹ پولی تکنیک کالجوں کے پرنسپل صاحبان ، آئی ٹی آئی کے سپر اِنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچوئل موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں ایکشن ٹیکن رِپورٹ ، ویب سائٹوں کی اَپ گریڈیشن ، جموں و سری نگر کی ماڈل آئی ٹی آئی کے لئے اِنسٹی چیوٹ مینجمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل ، جموں اور بارہمولہ میں سی آئی آئی آئی ٹی کو مکمل طور پر فعال بنانے اور دیگر معاملات سے متعلقہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال اور غورو خوض ہوا۔دورانِ میٹنگ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اَندر مکمل کریں تاکہ عمارتوں کو ماہر ین اور طلباء کی تربیت ، تعلیمات اور دیگر پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے اِستعمال کیا جائے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک کی ویب سائٹ کو باقاعدگی سے ڈیش بورڈ پر تمام متعلقہ تفصیلات کے ساتھ اَپ ڈیٹ کریں ۔پرنسپل سیکرٹری نے متعدد آئی ٹی آئی میں آئی ٹی لیبارٹروں کے قیام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِن کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ اِنسٹی چیوٹ کے طلبا کو اختراعی اور جدید سہولیات مہیا کی جائیں۔اُنہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ تمام آئی ٹی آئی اور پولی تکنیکوں کو وائی فائی کنکٹوٹی کی سہولیت فراہم کی جانی چاہیئے۔جموں اور بارہمولہ میںسی آئی آئی آئی ٹیز کے قیام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر سامون نے اَفسران سے کہا کہ اِن انسٹی چیوٹ آف ایکسلینس کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے تاکہ جدید کورسوں کو خواہشمند طلبا کے لئے مہیا کئے جاسکیں۔دوران میٹنگ پرنسپل سیکرٹری نے ایس ڈی ڈی کی دونوں گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ اَسامیوں کے لئے بھرتی قواعد کو اَپ ڈیٹ کرنے پر حاصل پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔