مظفرآباد//مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر مظفر آبادمیں پاسبان حریت جموں وکشمیر نے لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک اور جماعت اسلامی ترجمان زاہد علی کی گرفتاری، جماعت اسلامی پر پابندی اور دفعہ35اےکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کیخلاف احتجاج کیا۔ ایک بیان کے مطابق پاسبان حریت کے اہتمام سے برہانی وانی شہید چوک میں لوگوںنے بھارت کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر یاسین ملک اورزاہد علی پر سیفٹی ایکٹ عائد کرنے ،جماعت اسلامی پر پابندی اور دفعہ 35A کے خلاف ہوری عدالتی چھیڑ چھاڑ کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عزیراحمدغزالی نے کہا کہ یاسین ملک اور زاہد علی پر سیفٹی ایکٹ کے اطلاق اور جموںو کشمیر کے اندر نہتے عوام کے ہاتھوں بپا آزادی کی تحریک سے خوفزدہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا جانتی ہے کے جماعت اسلامی کشمیر ایک سیاسی، سماجی اور دینی جماعت ہے اور پانچ سالہ پابندی ،امیر جماعت حمید فیاض سمیت سینکڑوں ذمہ داران اور کارکنان کی گرفتاریاں بھارت کے جمہوری نظام پر سوالیہ ہے۔ وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس مشتاق الاسلام نے کہا ہے کے حکومت ہند جموںو کشمیرکے نہتے عوام پرجنگ مسلط کرچکی ہے جہاں انسانی اقدار روز پامال کی جارہی ہیں ۔ ریلی سے حزب المجاہدین کے کمانڈر محمد آصف مخدومی، عتیق الرحمن دانش، ہیومن رائٹس مؤومنٹ آزاد کشمیر کے صدر بلال احمد فاروقی ، ڈاکٹر محمد منظور، عثمان علی ہاشم اور حمزہ شاہین نے بھی خطاب کیا۔
مظفر آبادمیں احتجاجی دھرنا
