مظفرآباد میں احتجاجی ریلی: عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ

 مظفرآباد//مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پرمظفرآباد میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا۔ریلی میںحکومت پاکستان سے عالمی سطح پر مؤثر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔موصولہ بیان کے مطابق ریلی کا آغاز ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ہوا اوربرہان مظفر وانی چوک میں اختتام ہوا۔ریلی میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی سمیت مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے صدور اور ذمہ داران مشتاق الاسلام،محمد یوسف بٹ،چوہدری فیروز دین،محمد اقبال اعوان،محمد صادق خان، لیاقت اعوان، راجہ ذخیر خان، چوہدری محمد، اسماعیل، بلال احمد فاروقی،چوہدری محمد مشتاق، مقصود، کیانی، رنگیل بٹ،شاہین شاہ،غلام حسن بٹ،مقصود بٹ،مقصود مغل، شجاع، الحق، صدیق داود، نشاد احمد بٹ سمیت بڑی تعداد میں مردوزن اور بچوں نے شرکت کی ۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ جموں کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے اورہم ریاست کے مستقبل کیلئے اقوام متحدہ سے 5جنوری 1949 کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جموں کشمیرسے متعلق رپورٹ کی سراہنا کرتے ہیں لیکن یو این او سے مزید حقائق اور عوامی رائے جانچنے کیلئے اپنا مبصر کشمیر روانہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قتل عام کا نوٹس لے۔