مطلوب مفرور کو پولیس نے گرفتار کر لیا

جاوید اقبال
پونچھ//ضلع پونچھ کے تھانہ مینڈھر میں درج مقدمہ میں مطلوب ایک مفرور کو پی ایس آئی وینکٹیش اور مینڈھر تھانے کے انسپکٹر منظور کوہلی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ مفرور محمد اکرم ولد محمد صادق سکنہ سلوا مینڈھر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم ایف آئی آر نمبر 100/2012 U/S 307/353/332/336/148 RPC میں مطلوب تھا اور 2012 سے مفرور تھا جبکہ منصف عدالت مینڈھر نے اس کے خلاف U/S 512 سی آر پی سی کے جنرل وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ملزم کو مزید کارروائی کے لئے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔