سرینگر// جمعیت اہل حدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ کرام پر لاٹھی چارج کرنا حواس باختگی کا بین ثبوت ہے جسے کسی بھی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے قومی معماروں کے جائز مطالبات کو وحشیانہ طریقے سے پیش آنے کی بجائے بات چیت سے بھی حل کیا جاسکتا ہے جو کہ وقت کی شدید ضرورت ہے۔ جمعیت کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی نے اساتذہ کو بھوک ہرتال کرانے پر مجبور کرنے کی حکومتی لیت ولعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے قوم کے سرمایہ کو گھپ اندھیریوں میں دھکیلا جارہا ہے۔
مطالبات کا احترام کیا جائے:جمعیت اہلحدیث
