مطالبات جائز ،حکام سے بات کرونگا:قمر

 راجوری//ڈاک بنگلہ راجوری میں آنگن واڑی ورکروں سے ایم ایل اے راجوری نے ملاقات کرکے ان سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ۔ممبراسمبلی چوہدری قمر حسین نے کہاکہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اور متعلقہ وزیر سے بات کریںگے اور ان کے مطالبات پورے کروانے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران بھی ان کے مسائل اجاگرکئے جائیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خواتین کا احترام ہے اوروہ انہیں کڑی دھوپ میں ہر روز احتجاج کرتے نہیں دیکھ سکتے اسلئے ان کو ہڑتا ل ختم کردینی چاہئے اور وہ اس حوالے سے حکومت سے بات کریںگے ۔ممبراسمبلی نے کہاکہ آنگن واڑی ورکروں کے مسائل جائز ہیں جس پر سرکار کو اپنا موقف واضح کردینا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر برائے سماجی بہبود کو چاہئے کہ وہ احتجاج کررہی آنگن واڑی ملازمین سے بات کریں ۔