مصطفی کمال کا کارکنان سے اجلاس

بانہال //اپنے دورہ خطہ چناب کے آخری روز نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال رام بن اور بانہال میں پارٹی کارکنان کے ساتھ تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقعہ پر کمال نے کہاکہ مقامی نوجوانوں کو تعمیراتی ایجنسیوں کی طرف سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں نظرانداز کیاجارہاہے ۔ان کاکہناتھاکہ ان نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی اور ان کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ بانہال کے تاجروں کی مسائل کو بھی حل کروایاجائے گا۔انہوں نے کارکنان پر زور دیاکہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مزید مضبوط بنائیں اور پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کو گھر گھر پہنچائیں ۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں بھی پڑاہے جس کا ہندوپاک آپس میں مذاکرات کرکے حل نکالیں تاکہ برصغیر میں امن کا قیام ہوسکے ۔