مصطفی نگر پونچھ میں ٹائلیں بچھانے پر اظہار تشکر

پونچھ//محلہ مصطفی نگر پونچھ کی سڑک کی مرمت اور اس پر ٹائلیں بچھانے کا کا م خوش اسلوبی سے انجام دیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں محلہ کی عوام نے محکمہ میونسپل کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر ارشاد حسین صوفی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ محلہ کے بزرگ شخص غلام اکبر وار نے کہا کہ عرصہ دراز سے ان کے محلہ کی یہ سڑک یونہی پڑی ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں وہاں سے گذرنے میں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے کئی بار ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور دیگر افسران سے اپیل کی لیکن کچھ نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ اس بار محلہ کے لوگوں کی اپیل پر میونسپل کونسل کی جانب سے اس سڑک کی مرمت بھی کی گئی اور اب اس پر ٹائلیں بچھائی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وہ اس کے لئے محلہ کے تمام لوگوں کی جانب سے سی ای او میونسپل کونسل پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔رضوان حسین بٹ نے بھی محکمہ کے اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسی طرح انکے محلہ کی دوسری سڑکوں کی بھی مرمت کی جائے گی۔