مصطفی نگر مینڈھر میں محفل میلاد

مینڈھر //جامع مسجد مصطفٰی نگر مینڈھرمیں عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے ایک اجتماع منعقد ہواجس میں علماء کرام کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔اس موقعہ پرمولانا مشتاق عطاری اور مفتی حق نواز قادری نے قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے رسول اکرم ؐ کی پیدائش کا ذکر کیا اور کہا کہ محمدؐ پروردگار کی تمام نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ہیں۔انہوںنے کہاکہ قرآن میں اللہ فرماتاہے کہ میری نعمتوں کا خوب چرچا کرواور ہم میلاد کا انعقاد کر کے اللہ کے رسول کا چرچہ کرتے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ جب آقا ؐکی ولادت ہوئی تو زمین و آسمان کی ہر شئے خوشیاں منا رہی تھی۔ امام و خطیب مفتی اشتیاق خان نے بھی عید میلاد کے موضوع پر خطاب کیا ۔آخر میں تمام عالم اسلام کیلئے دعائیں کی گئیں۔یہ محفل کمیٹی کے صدر حاجی منظور خان کی شکریہ کی تحریک کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔