قاہرہ //مصر کی نیشنل ٹریننگ اکیڈمی (این ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایگزیکٹو صدارتی لیڈرشپ پروگرام کے تحت فلسطینیوں کے لئے پانچ اسکالرشپ مختص کررہی ہے۔مصری خبررساں ادارے کے مطابق اکیڈمی کا یہ فیصلہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی ہدایات پر مبنی ہے جو کہ غزہ میں فلسطینیوں کی فلاح و بہبود کو مدِنظر رکھ کر دی گئی ہیں۔مصری حکومت کی جانب سے یہ اقدام جس کا مقصد فلسطینیوں کو اعلیٰ تعلیم و قابلیت مہیا کرنا ہے ، غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نو دن بعد سامنے آیا ہے۔این ٹی اے فلسطینی نوجوانوں کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اکٹھا کرے گا ، اور انہیں مختلف پروگرام مہیا کرے گا جس سے انھیں انتظامیہ ، قیادت ، ٹکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفتوں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔اکیڈمی 200 فلسطینیوں کے لئے قیادت اور انتظامی مہارتوں سے متعلق ایک تربیتی پروگرام بھی فراہم کرے گی ، جسے اکیڈمی کے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔