مصر اور فلپائن میں ٹریفک حادثے | 24افراد ہلاک، 25 زخمی

یو این آئی

قاہرہ//جنوبی مصر کے صوبہ منیا میں مشرقی صحرائی سڑک پر ایک بس الٹنے سے سات افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ صبح کی گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے بس فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ حادثے کے فوری بعد ایمبولینس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ واقعے کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔ مصر میں سڑک کے حادثات تیز رفتاری، سڑکوں کی خراب حالت اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد میں لاپرواہی کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں لوگ مارے جاتے ہیں۔ادھر فلپائن کے وسطی اینٹیک صوبہ میںمسافر بس کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 17 درج کی گئی ہے ۔