مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ پلان فی الحال خارج ازامکان قرار دیدیا

نیلسن/ مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ پلان فی الحال خارج ازامکان قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں کپتان نے کہا کہ ابھی ہدف نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی ہے، چاہتا ہوں کہ ذاتی اور ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق ہو، اس کے بعد دیکھوں گا کہ میرا جسم کس حد تک انٹرنیشنل کرکٹ کے قابل اور میں کس انداز میں اپنی افادیت ثابت کرسکتا ہوں۔بطور کپتان ٹیسٹ میچز کی ففٹی مکمل کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ریکارڈز سے زیادہ اہمیت کارکردگی کی ہے، فتوحات اور اس میں بطور کھلاڑی انفرادی کردار سب سے مقدم سمجھا جانا چاہیے تاہم کوئی سنگ میل عبور کرنا باعث فخر ہوتا ہے۔