مشینری کی خرابی سے متعلق ایوان میں سوالات

 جموں/ صحت و طبی تعلیم ، مکانات و شہری ترقی اور سماجی بہبود کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے افسروں کی ایک میٹنگ دوران جموں اور سرینگر کے سپر سپیشلٹی ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وزیر نے میٹنگ کا انعقاد اسمبلی اور کونسل میں اٹھائے گئے سوالات کے ردعمل کیا جہاں ان ہسپتالوں میں چند اہم مشینوں کی ناکارہ ہونے کا مسئلہ اُبھارا گیا تھا۔میٹنگ کے دوران وزیر موصوفہ کو بتایا گیا کہ سرینگر کے سپر سپیشلٹی ہسپتال چند مشینیں سی پی ڈبلیو ڈی نے نصب کی تھیں۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ ان ہسپتالوں میں اے وی آر سسٹم نہیں لگایا گیا تھا۔ وزیرنے سی پی ڈبلیو ڈی ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ ان خراب پڑی مشینوں کو فوری طور چالوکرنے کے اقدمات کریں اور دیگر مشینیں لگانے کی بھی ہدایت دی جو مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے چیف انجینئر سی پی ڈبلیو ڈی سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں۔صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ، سی پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر و دیگر متعلقہ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔