مشیر بھٹناگر نے ضلع ادھمپور کا تفصیلی دُورہ کیا | متعدد جاری ترقیاتی منصوبوں ، تعلیمی مراکز کا معائینہ کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ضلع اودھمپورمیںجاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ کیا۔۔ جھجر پنتھال روڈ پر 160 ایم سپین ڈبل لین موٹریبل پل کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ یہ پُل 19.39 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے بعد 12 کلومیٹر سے بھی زیادہ مسافت کم ہوجائے گا۔ مشیر کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ پُل کی وساطت سے ہسپتال کی طرف سفر کرنے میں بھی آسانی ہوگی ۔مشیر نے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو پروجیکٹ کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی اور ان پر زور دیا کہ پروجیکٹ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے ٹکری چناس روڈ پر 30 لاکھ سپن موٹریبل پُل پر جاری تعمیراتی کاموں کا بھی معائینہ کیا جس میں تخمینہ 2.75 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور اِس منصوبے کا 75 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام امسال مارچ کے آخیر تک مکمل ہوجائے گا۔مشیر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ مذکورہ منصوبے کے کام کی رفتار میں سرعت لائیں اور مقررہ قت کے اندر مکمل کریں۔دریں اثنا مشیر بھٹناگر نے نے پھلٹا اور ملیہار میں واٹر سپلائی سکیموں کے جاری کاموں کا بھی معائینہ کیا۔ مشیر کو جانکاری دی گئی کہ پھلٹا سکیم 3.59 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کی تاریخ جون 2021ء ہے جبکہ ملہار سکیم 7.16 کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہی ہے اور یہ دسمبر 2021ء تک مکمل ہو جائے گی۔مشیر بھٹناگرنے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھی ، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گڑھی اور گورنمنٹ مڈل اسکول پھلٹا کا بھی دورہ کر کے ان تعلیمی مرکز کا تفصیلی معائینہ کیا۔ہائیر سیکنڈری گڑھی میں مشیر نے وَبائی مرض کووِڈ۔19کے بعد کلاسوں کو دوبارہ شروع کرنے کے بعد اساتذہ اور طلاب سے تبادلہ خیال کیا۔ مشیرموصوف نے سکول کے بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی معائینہ کیا اور نئی قائم کردہ آئی سی ٹی لیبارٹری کا بھی معائینہ کیا۔مشیر موصوف نے پرنسپ سے کہا کہ وہ کووِڈ۔19 کے انفیکشن کے امکانات کو کم کرنے کے لئے طلاب کی روزانہ بنیادوں پر سکریننگ کروانے کے علاوہ ادارے میں ضروری کووِڈ ہدایات پر من و عن عمل کریں۔اُنہوں نے پرنسپل کو ہدایت دی کہ کہ وہ تمام سہولیات جیسے سینی ٹائزر ، صابن اور دیگر مطلوبہ ضرورتوں کو طلاب کے لئے دستیاب رکھیں۔مڈل سکول گڑھی اور پھلٹا کے بارے میں مشیر بھٹناگر نے متعلقہ افسروں کو سکول عمارت کی تزئین و آرائش کروانے کی ہدایت دی اور کہا طلاب کے لئے سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات مہیا کریں۔بعد میں مشیر بھٹناگر نے ضلع کے اعلیٰ سول اور پولیس اَفسران سے تفصیلی ملاقات کی۔