مشیر بصیر خان کا جموں میں انڈیا ٹریول ما رٹ کا افتتاح

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سہ روزہ ٹریول مارٹ کا افتتاح کیا جس کا انعقاد گھریلو سیاحت کو فروغ اور تشہیر دینا ہے۔سہ روزہ نمائش کے دوران مختلف سیاحتی مقامات اور مختلف سیاحتی سرگرمیوں جن میں یاتری، مہم جو ، ثقافتی اور ہیرٹیج ثقافت شامل ہیں کی کو مشتہر کرنا ہے۔گجرات ٹوراِزم ، تامل ناڈو ٹوراِزم، انڈیا ٹورازم کے علاوہ جے کے ٹورازم، ہوٹل اینڈ ریزات اوپیریٹرس امسال کی ٹویول مارٹ میں حصہ لے رہے ہیں جس کا آغاز 19؍مارچ سے جموں میں ہوگا اور جو 21 ؍مارچ 2021تک جاری رہے گا۔اس موقعہ پر بصیر خان نے لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا ۔انہیں گھریلو اور بیرونی ملک سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر مشیر بصیر خان نے کہا کہ انڈیا ٹورازم سٹال پر جموںوکشمیر سیاحت کے لئے علاحدہ کتابچہ رکھا جانا چاہیئے تاکہ خطے کی سیاحتی مقامات کی تشہیر ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے نمائشوں سے خطے کے سیاحتی صلاحیت کو مشتہرکرنے میں کافی مدد ملے گی۔