مشہورفرانسیسی فٹبالر پر4سال کی پابندی عائد

عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

پیرس //فرانس کے مشہور فٹبالر پال پوگبا پر ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر چار سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اطالوی عدالت نے فرانس اور اطالوی کلب یوونٹس کے نامور مڈفیلڈر پال پوگبا کا کریئر خطرے میں پڑ گیا ان پر 4 سالہ پابندی عائد کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق 2018ئکی فیفا ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے پال پوگبا کے خلاف ڈوپنگ پراسیکیوٹرز کی درخواست آئی تھی، ڈوپنگ مثبت آنے پر پابندی لگی۔عالمی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے مطابق ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے کی زیادہ سے زیادہ سزا فٹبال کی سرگرمیوں پر 4 سالہ پابندی ہے۔، فرانس کے بین الاقوامی فٹبالر پر اگست 2027ء تک فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔رپورٹ کے طابق فٹبالر پر جب پابندی ختم ہوگی تب ان کی عمر 34 سال ہوگی جوکہ ایک فٹ بال کے کھلاڑی میں ایک ایسی عمر سمجھی جاتی ہے جب کھلاڑی کا کریئر اختتام پر ہوتا ہے۔فرانسیسی فٹبالر نے سزا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سزا کے خلاف لوزان میں کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کریں گے۔