مشکوک نقل و حرکت

 جموں //جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے پیر کے روز ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقہ میں جامع تلاشی کارروائی کی ۔یہ کارروائی جنگجوئوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد کی گئی ۔ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندرامشرا نے بتایا ’’ہم نے مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع پر ہیرا نگر کے دیال چک اور کوٹھاکے وسیع علاقوں میں تلاشی کارروائی شروع کی ‘‘۔تاہم انہوں نے بتایاکہ بعد میں تلاشی کارروائی ختم کردی گئی اور کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔ایک اور پولیس افسر نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز نے سرحدی روڈ کو سیل کیا اور قبل ازیں جموں ۔ پٹھانکوٹ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کردی گئی۔ تاہم بعد ازآں ٹریفک کی نقل وحمل بحال کی گئی۔