مشکوک حرکت دیکھنے کے بعد

ترال//ترال کے پانزوعلاقے میں جمعہ کی شام  فورسز کی فائرنگ سے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ پانزو نامی گائوں میں قائم42 آر آر کیمپ کی حفاظت پر مامورفوجی اہلکاروں نے شام دیر گئے کیمپ کے نزدیک کوئی مشکوک حرکات و سکنات دیکھی جس کے فوراً بعد انہوں نے ہوا میں کئی راونڈ فائر کئے ۔فائرنگ سے دور دور تک خوف و ہراس پھیل گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا سات بجے کے قریب کیمپ کے نزدیک فائرنگ ہوئی جوتقریباً10منٹ تک جاری رہی ۔ایس ایس پی اونتی پورہ نے بتایا کہ پانزو میں فوج نے مشکوک حرکت دیکھنے کے بعد کئی راونڈ فائرکئے ہیں۔‘‘