مشکل حالات میں سکھ برادری کا اقدام قابل سراہنا:لشکر

سرینگر// لشکر طیبہ جموں کشمیر کے چیف محمودشاہ نے حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں ، طالب علموں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کشمیر اور اسلام دشمنی پر ہندوئوں کو ابھار رہی ہے۔ترجمان لشکر طیبہ ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق محمودشاہ نے پاکستان کی طرف سے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنے والی سب سے بڑی جماعت پر پابندی لگانے پر گہرے دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے دشمن خوش نہیں ہوگا لیکن ایسے کام کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔انہوںنے سکھ برادری کی طرف سے مشکل ترین حالات میں کشمیری طلباء ،تاجر ،ڈرائیوروں کوحفاظت فراہم کرنے پر ان کا  شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ انہو ںنے حقیقی معنوں میں انسان دوستی کا کام کیا ہے،جو قابل تحسین ہے۔