’مشن یوتھ ‘کے تحت سرنکوٹ کالج میں بیداری پروگرام

پونچھ//ڈگری کالج سرنکوٹ میں ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے مشن یوتھ اور آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ایک میگا بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں بلاک سرنکوٹ کی 28 پنچایتوں کے یوتھ کلبوںکے اراکین، سرپنچوں، پنچوں، خواتین رضاکار گروپوں اور کالج کے تدریسی عملے نے شرکت کی۔پروگرام میں ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ سہیل شہزاد ملک مہمان خصوصی کی حیثیت سے اور ڈاکٹر جسبیر سنگھ پرنسپل جی ڈی سی سرنکوٹ مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ آغاز میں CDPO سرنکوٹ جہانگیر خان (JKAS) نے پروگرام میں معززین اور سامعین کا خیرمقدم کیا۔ مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے ذریعے چلائی جانے والی مشن یوتھ اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اس کے علاوہ کچھ نوجوانوں نے اپنی کامیابی کی کہانیاں بھی بیان کیں۔ آخر میں مہمان خصوصی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے ان کی بہتری اور ترقی کیلئے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے عزائم کے حصول کیلئے اپنی توانائی کو صحیح اور مثبت سمت میں استعمال کریں۔ آخر میں ڈاکٹر اشفاق احمد کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔