عظمیٰ مایٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن// امریکا کی ریاست کیلیفورنیا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے مگر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 4 اعشاریہ 4 نوٹ کی گئی جس سے شہر کا مضافاتی علاقہ ایل سیرینو لرز گیا۔ایسٹجرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کا کہنا ہے کہ اردن اور شام میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 نوٹ کی گئی جبکہ اسرائیل میں شدت 5 اعشاریہ 2 نوٹ کی گئی۔حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، زلزلہ مرکز کے قریب واقع شہر پاساڈینا کے حکام نے بتایا کہ جھٹکوں کی وجہ سے سٹی ہال کے اندر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ
سے ملازمین کو عارضی طور پر عمارت خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا لیکن ساتھ ہی اب تک کسی بڑے نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے ۔