جکارتہ/انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں بدھ کی صبح آئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔موسمیاتی ایجنسی اور اتھارٹی نے آج یہاں بتایا کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔قبل ازیں موسمیات، آب و ہوا اور جغرافیائی طبیعیات ایجنسی نے 6.2 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی تھی، ایجنسی نے زلزلے کے لیے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے ۔ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:25 پر آیا، اس کا مرکز مالوکو بارات دیا ضلع سے 86 کلومیٹر شمال مشرق میں اور سطح سمندر سے 131 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے جزیرہ تنیمبر ضلع کے ایک قصبے سوملاکو اور ضلع مالوکو بارات دیا میں محسوس کیے گئے ۔ایجنسی کے زلزلہ اور سونامی محکمے کے سربراہ بمبانگ سیٹیو پریتنو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ زلزلہ باندہ سمندر میں زیر آب آنے کی وجہ سے آیا۔
مشرقی انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
