سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ کی طرف سے مزاحمتی جماعتوں کو مذاکرات میں شمولیت کرنے کی دعوت کے بیچ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی میٹنگ اگلے دو روز میں متوقع ہے،جس کے دوران راجناتھ سنگھ کے بیان کے تناظر میں مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے منگل کو سید علی شاہ گیلانی کی رہائش گاہ پر میٹنگ طلب کی گئی ہے،جس میں حریت(ع) چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اورلبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی شرکت متوقع ہے۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ پہلے یہ طے کیا گیا تھا کہ اتوار کو مشترکہ مزاحمتی قیادت اس معاملے میں مشاوت کریں گی،تاہم میر واعظ عمر فاروق کی عدم موجودگی کے بعد میٹنگ کو ملتوی کیا گیا۔