سرینگر //مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی NIAکی جانب سے حریت قائدین ، کشمیر تاجر برادری اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر شبانہ چھاپوں اور ہراسانیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ حکومت ہند اور اس کی ایجنسیوں کے ان تازہ ہتھکنڈوں کا مقصد جموں کشمیر کی تازہ ترین خونین اور ابتر صورتحال اور بدترین ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹا کر بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام اور حریت قائدین کی کردار کشی ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ NIAکے چھاپوں اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کے تناظر میںآج 5جون پیر کو صبح 11:00بجے مشترکہ قیادت سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر باہمی ملاقات اور مشاورت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔
مشترکہ قیادت برہم،آج پریس کانفرنس کا انعقاد
