سمت بھارگو
راجوری// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دستوں نے پونچھ سیکٹر کے کھنیتر علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ڈرون کی مشتبہ نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے فائرنگ کا سہارا لیا۔حکام نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات پونچھ کے کھنیتر علاقے میں ایل او سی پر بی ایس ایف کے دستوں نے مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی۔حکام نے کہا’’فوجیوں نے ڈرون کو مار گرانے کی کوشش میں فائرنگ کا سہارا لیا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے کی صفائی کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی تھی اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک یہ آپریشن جاری تھا۔