مشتبہ بندوق برداروں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا

نیوز ڈیسک
 

سری نگر// عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایک پولیس اہلکار نے ہفتہ کی شام یہاں سکمز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

 

حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار ہفتہ کی صبح سری نگر ضلع میں ڈاکٹر علی جان روڈ پر آئیوا پل کے قریب عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔

 

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ پولیس اہلکار، غلام حسن ڈار ولد غلام رسول ڈار آف ڈانوار عیدگاہ، اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ممکنہ طور پر پی سی آر میں ڈیوٹی پر جا رہا تھا، جب آج صبح عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

 

افسر نے بتایا کہ پولیس اہلکار، جو 112 پولیس گاڑی کے ساتھ ڈرائیور ہے، کو قریبی سکمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

 

بعد میں شام کو، پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔