عازم جان
بانڈی پورہ//مشتاق میموریل انٹرا کالج کرکٹ ٹورنامنٹ حسن کہیوہامی میموریل ڈگری کالج بانڈی پورہ میں کھیلے گئے فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ فائنل میچ فیکلٹی-11 اور طلباء (Wular-11) کے درمیان کھیلا گیا ۔وولر 11 نے فیکلٹی 11 کو 29 رنوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔بعد ازاں کالج کے پرنسپل پروفیسر(ڈاکٹر) مسعود احمد ملک نے نظم و ضبط اور صحت مند زندگی کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ پرنسپل نے کھلاڑیوں کو میڈلوںاور ٹرافیوں سے نوازا۔ تقریب کی نظامت پروفیسر محمد عباس بٹ نے کی۔یہ ٹورنامنٹ کالج کے ایک ملازم مرحوم مشتاق احمد کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا ۔ٹورنامنٹ میں مختلف شعبہ جات کے طلباء اور فیکلٹی پر مشتمل کالج کی کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔