مشتاق الاسلام سے جاوید میر اورظفربٹ ملاقی

 سرینگر//لبریشن فرنٹ (حقیقی) چیئرمین جاوید احمد میر، سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ،مولوی مشتاق احمد،راتھر معراج الدین،جاوید راتھر،محمد اشرف نے بٹہ مالو سرینگر جاکر مسلم لیگ کے ایک دھڑے کے سربراہ مشتاق لااسلام سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفت و شنید کی۔ انہوںنے دیگر کشمیری سیاسی قیدیوں کو غیر مشروط طور رہا کرنے کا مطالبہ دہرایا۔جاوید میر ،ظفر بٹ اور کارکنوں نے سینئر سٹیزن اورسماجی کارکن محمد جمال کی والدہ نسبتی رعنا واری اور سالویشن مومنٹ کے مرکزی ذمہ دار خان قیوم کشمیری کے بہنوئی خضر محمد پانپورکے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔