مسوری میں اہلیت سازی کا پروگرام

سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر انتظامی سروس کے30سنیئر افسراں کے فیلڈ انتظامیہ میں اہلیت سازی پروگرام میں شرکت کیلئے مسوری جانے کو منظوری دی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے14سے26مارچ تک جاری رہنے والے یہ پروگرام نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس مسوری میں شروع ہوگااور یہ افسراں جموں کشمیر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ،پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کی وساطت سے شرکت کریں گے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق اس پروگرام میں شرکت کرنے والے افسراں میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کشمیر سجاد حسین گنائی،ڈائریکٹر رول سینی ٹیشن جموں کشمیر چرن دیپ سنگھ، عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کا انتظار کرنے والے سینئر کشمیر انتظامی سروس افسر سید قمر سجاد،سید سجاد قادری اور گنشام سنگھ، محکمہ ثقافت کے سپیشل سیکریٹری ترشلا کماری، محکمہ محنت و روزگار کے ایڈیشنل سیکریٹری ملک زادہ شیرازالحق، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سپیشل سیکریٹری راکیش کمار، ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈ لوم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہینڈ لوم غلام رسول،لیفٹننٹ گورنر کے مشیر کے ساتھ منسلک افسر آن سپیشل ڈیوٹی جوگیندر سنگھ رائے، سٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ(لکھنپور میں کھٹوعہ ہیڈ کواٹر) کے ڈپٹی کمشنر رنجیت سنگھ، جوائنٹ رجسٹرار کواپرئیٹو(آڈٹ) جموں چمپا دیوی،سٹیٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں سیکریٹری سوشیل کمار، جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم جموں ڈاکٹر سبھاش چندر اور مشترکہ بجلی انضباتی کمیشن جموں کشمیر کے سیکریٹری ویر کرشن دھر شامل ہیں۔اہلیت سازی کے اس تربیتی پروگرام میں شریک ہونے والے دیگر سنیئر جموں کشمیر انتظامی سروس افسراں میں جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم جموں پردیپ سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت جموں نتاشا کلسوترا، محکمہ بجلی کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر طاہر فردوس، محکمہ تعلیم جموں کے جوائنٹ ڈائریکٹر شوکت محمود،  رجسٹرار ضلع کھٹوعہ سریش چندر، جموں کشمیر چیف الیکشن کمشنر کے دفتر میں جوائنٹ چیف الیکٹورل افسر انیل سلگوترا، محکمہ ائے آر آئی و ٹرینگس کے ایڈیشنل سیکریٹری سونینا شرما، سٹیٹ ٹیکس محکمہ(اپیلز اول) سرینگر کے ڈپٹی کمشنر تبسم شفاعت کاملی، جموں اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر دیپیکا رانا، ضلع صنعتی مرکز پونچھ کے جنرل منیجر ڈاکٹر ذاکر حسین، جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں محمد اشرف، کمیشن برائے سماجی و تعلیمی طور پسماندہ طبقہ جات کے سیکریٹری ایس پرمجیت سنگھ اور محکمہ پبلک گریوینس کے ایڈیشنل سیکریٹری نریندر کور شامل ہیں۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ قاعدے کے مطابق ا فسراں کے حق میں پیشگی سفری اخرجات کو واگزار کیا جائے گا۔  ایک اور علیحدہ حکم نامہ میںحکومت نے2انتظامی افسراں کو بیرون ریاست7مار چ سے شروع ہونے والی تعمیراتی ڈھانچوں کی ترقی سے متعلق سرگرمیوںکی تربیت میں روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری آرڈر میں وزارت خزانہ کے امور اکنامکس کے مکتوب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی آئی ایم بنگلوروں میں7مارچ سے11مارچ تک منعقد ونے والے6روزہ تربیتی کورس ’’سرمایہ کی ساخت کے فیصلے اور پروجیکٹ فائنانس‘‘ کے لیے تعینات کیا ہے۔ ان افسراں میں جموں میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر ہتیش گپتا اور محکمہ تعلیم میں انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر منصوبہ بندی شامل ہیں۔