مسلم ڈرائیور نے ہندو خاتون کی آخری رسومات ادا کی

 راجوری //مینڈھر سب ڈویژن میں کووڈ کی وجہ سے لقمہ اجل بنی ایک خانہ بدوش ہندو خاتون کی آخری رسومات ایک مسلم ایمبو لینس ڈرائیور نے ادا کی ۔ذہنی طور پر معذور خاتون مینڈھر قصبہ میں گزشتہ کئی عرصہ سے رہ رہی تھی تاہم اس کے نام کیساتھ ساتھ دیگر معلومات کے بارے میںبھی کسی کو کوئی جانکاری ہی نہیں تھی تاہم مذکورہ خاتون کی گزشتہ دنوں صحت انتہائی خراب ہو گئی تھی جس کو پولیس و مقامی معززین نے سب ڈسٹر کٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کیا تھا جہاں پر اس کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تاہم دو دن تک زیر علاج رہنے کے بعد خاتون زندگی کی جنگ ہار گئی تاہم اس کی آخر ی رسومات ادا کرنے کیلئے کوئی بھی سامنے نہیں آیا البتہ ایک مسلم ایمبو لینس ڈرائیور نے مذکورہ ذمہ داری لیتے ہوئے خاتون کی آخری رسومات ادا کی ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی آخری رسومات محکمہ صحت کے ایک ڈرائیور میر احمد نے ادا کی ۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ اس حد تک تشویش ناک ہو گیا ہے کہ آخری رسومات ادا کرنے بھی مشکل ہونا شروع ہو گیا ہے ۔