سرینگر//پیپلز پولیٹکل فرنٹ کے سرپرست فضل الحق قریشی اور چیرمین محمد مصدق عادل نے صورہ میںمنعقدہ ایک مختصر تقریب کے دورن پاکستان کی طرف سے سرکاری سطح پر5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستانی سرکار، عوام اور عسکری اِداروںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ ایمان ہے کہ مملکت خداداد پاکستان دنیا کے نقشہ پر صرف ایک ملک یا ریاست کی صورت میں موجود نہیں ہے بلکہ یہ عالمِ اسلام کے لئے ایک نظریاتی اور روحانی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے جو اُنیسویں صدی کے درمیان عالمِ اسلام سے وابستہ روحانی بزرگوں کی دعاوں او ر قائد عظم علی محمد جناح اور مفکرِ اسلام ڈاکٹر اقبال جیسی تاریخ ساز شخصیات کی کاوشوں کی بدولت بلکہ لاکھوں کی تعداد میں کلمہ گو نفوس کی جانی قربانیوں کے بعد ہی وجود میں آیا ہے ۔انہوں نے جہاں پاکستان کو فوجی اور تونائی کے اعتبار سے دنیا کی ایک مظبوط مملکت ہونے پر اطمنان کا اظہار کیا ہے وہاں پاکستانی عوام کو درپیش بیرونی دہشت گردی کے خطرات کو لیکر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہئے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام اپنے درپیش ہر اندرون مشکلات اور بیرونی خطرات سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔
مسلم دنیا کیلئے پاکستان امید کی کرن: پیپلز پولیٹکل فرنٹ
