مسلسل برفباری اور بارشوںسے بھدرواہ میں سینکڑوں مسافر اور سیاح درماندہ

 بھدرواہ //بھاری برف باری کی وجہ سے بین ریاستی بھدرواہ۔چمبہ اور بھدرواہ ۔بنی قومی شاہراہ پر منگل کے روز ٹریفک معطل رہا ۔گذشتہ48گھنٹوں سے مسلسل برفباری اور بارشوں کی وجہ سے بھدرواہ خصوصاً پدری اور چھتر گلہ درے پر ٹریفک معطل رہی،جسکی وجہ سے سینکڑوں مسافر اور سیاح درماندہ ہوگئے ہیں۔یہ شاہراہیں جو کہ وادی چناب کی شہہ رگ ہیںکو سرتنگل سے کھنڈی مرال اور نالٹھی سے سرتھل علاقوں تک موسم کی خرابی سے بند کیا گیا ہے اور مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔اطلاعا ت کے مطابق 5 بجے بعد دوپہر تک بین ریاستی شاہراہ بھدرواہ ۔چمبہ سڑک پر تھنالہ سے پدری تک2سے6فٹ برف جمع ہوئی ہے جبکہ بھدرواہ۔ بسوہلی شاہراہ پر بستی سے چھتر گلی درے 2سے7فٹ برف جمع ہوئی ہے۔گُذشتہ شام سے بھاری برف باری سے ان سڑکوں کو ٹریفک کیلئے معطل کردیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق بھاری برفباری سے سڑکوں پر پھسلن ہونے کی وجہ سے چلنا پھرنا مشکل ہو رہا ہے اور پسیاں گر آنے کا بھی خدشہ ہے۔تحصیلدار بھدرواہ معصود احمد نے کہا کہ ان شاہرائوں پر تا حُکم ثانی ٹریفک معطل رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکار اندرونی سڑکوں کو آمد و رفت کے لئے کھولنے کی کوششیں کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں افرادی قوت کے علاوہ مشنیوں کو بھی برف ہٹانے کے کاموں پر لگایا گیا ہے اور سنو کٹرس کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔جہاں پر ٹور آپریٹرس نے آنے والے بھدرواہ سنوو فیسٹول کے پیش نظر انتظامیہ اور روڈ کلئیرنگ ایجنسیوں کو ان سڑکوں سے فوری طور برف ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ،وہیں انہوں نے سیاحوں کے جوش کو دیکھ کر حُکام سے درخواست کی ہے کہ وہ بھدرواہ۔ چمبہ سڑک سے برف ہٹانے کیلئے کم سے کم سنو کلئیرنگ مشین کام پر لگائیں۔بھدرواہ ٹریول و ٹور ایسو سی ایشن کے صدر طارق چودھری نے مزید کہا ہے کہ سنوو فیسٹول نزدیک آنے کی وجہ سے انہوں نے پہلے ہی بکنگ کرنا شروع کر دیا ہیاور اس فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لئے سڑکوں کو کھولنا اشد ضروری ہے۔وہیں محکمہ موسمیات نے آنے والے36 گھنٹوں میں موسم خراب ہونے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ 15دسمبر سے موسم میں بہتری کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔