مسلسل اموات کا سلسلہ پھر شروع

سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 2افراد فوت ہوگئے ، اسطرح گذشتہ 9دنوں کے دوران13افراد کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور یوںمتوفین کی مجموعی تعداد 4445تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے43ہزار 504 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11مسافروں سمیت مزید 138افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 33ہزار325تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مثبت قرار دئے گئے 138افراد میں جموں میں32جبکہ کشمیر  میں 106افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 106افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ 104افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 106افراد میں سرینگر میں 59، بارہمولہ میں14، بڈگام میں 16، کپوارہ میں 6، بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 9، جبکہ پلوامہ ، اننت ناگ ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 8ہزار 845تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ اسطرح پچھلے 9دنوں کے دوران کشمیر میں 12افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد2268تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، راجوری، کشتواڑ اور پونچھ میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 32افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 32افراد میں سے 11بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 21افراد مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 6اضلاع میںمثبت قرار دئے گئے 32افراد میں جموں میں 8،ڈوڈہ میں 1،کٹھوعہ میں 5، سانبہ میں 4 اور ریاسی میں 14افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 480 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2177بنی ہوئی ہے۔  
 
 

یومیہ کیسز10,126مثبت

۔332مزید ہلاکتیں

یو این آئی
 
نئی دہلی// ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں 11 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔پیر کو ملک میں 59 لاکھ 8 ہزار 440 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 9 کروڑ 8 لاکھ 16 ہزار 356 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 126 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 43 لاکھ 77 ہزار 113 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 11 ہزار 982 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 75 ہزار 86 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 2,188 سے گھٹ کر 1,40,638 رہ گئے ہیں۔اسی عرصے میں 332 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد چار لاکھ 61 ہزار 389 ہو گئی ہے ۔