مسلح تصادم کے مقامات پر شہری ہلاکتیں

 
سرینگر//فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی مسلح جھڑپوں کے مقامات پر شہری ہلاکتوںکا نوٹس لیتے ہوئے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل پولیس اور ریاستی چیف سیکریٹری کو آئندہ تاریخ سماعت سے قبل مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس نے انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن سے روجوع کرتے ہوئے گزشتہ برس مسلح تصادم کے مقامات پرہونے والی شہری ہلاکتوں کے بارے میں کمیشن کے تحقیقاتی شعبے سے جانچ کرانے سے متعلق عرضی پیش کی۔ عرضی کی سماعت کمیشن کے ممبر عبدالحمید وانی کے سامنے ہوئی،جنہوں نے ریاستی پولیس کے سربراہ اور چیف سیکریٹری کے نام نوٹس جاری کیں اور انہیں تٖصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی،کیس کی آئندہ شنوائی کمیشن میں2جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔