لندن //شمال مغربی نائیجیریا کے صوبے ’کیبی‘ کے ایک گاو?ں میں نامعلوم مسلح افراد نے 50لوگوں کا قتل عام کیا۔مقامی بااثر شخصیت عبداللہ کارمان اوناشی نے بتایا کہ مسلح عناصر نے صوبے کیبی کے دنکید گاو?ں میں قتل عام کیا۔ مسلح عناصر نے اس حملے کے دوران کئی دوکانوں، گوداموں اور زرعی پیداوار کو بھی ا?گ لگائی۔ اس کے علاوہ مسلح عناصر نے گاو?ں کے کئی افراد کو اغواء کرلیا۔ رپورٹ ملنے تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی تھی لیکن اس حملے کے تعلق سے شک کی سوئی دہشتگرد گروہ بوکوحرام کی طرف اٹھ رہی ہے۔نائیجیریا میں حالیہ کچھ برسوں میں بہت سے خونی حملے ہوئے ہیں۔ یہ حملے شمالی نائیجیریہ سے شروع ہوئے اور پھر دوسرے علاقوں تک پھیل گئے۔ دشتگرد گروہ بوکو حرام نے سنہ 2009 میں شمالی نائیجیریا میں اسلحہ اٹھایا اور پھر اس کے حملے کا دائرہ نیجر، چاڈ اور شمالی کیمرون تک پھیل گیا۔اس دوران بوکوحرام کے ہاتھوں نائیجیریا، نیجر، کیمرون اور چاڈ میں 30 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے اور 20 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوئے ہیں۔