مسرت عالم کورٹ بلوال سے سرینگر منتقل

 
سرینگر//مسلم لیگ چیئرمین مسرت عالم بٹ کو کوٹ بلوال جیل جموں سے سرینگر لایا گیا جہاں انہیں رعناواری پولیس اسٹیشن کی طرف سے درج کئے گئے ایف آئی آر کے تحت عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔وکلاء کے درمیان بحث کی سماعت کے بعد جج موصوف نے اس کیس کی اگلی سماعت 22 / جنوری 2018ء کو مقرر کی ۔ مسرت عالم بٹ کو پولیس حصارمیں تھانہ کوٹھی باغ منتقل کیا گیا۔لیگ ترجمان نے کہا کہ جس طرح مسرت عالم کو ہر ضلع کے تھانے فرضی کیس میں بلاجواز ملوث کیا جارہا ہے اور ایف آئی آر پرایف آئی آر عائد کیا جارہا ہے اس سے ان  کے تئیں دلی اور اس کے ریاستی حکمرانوں کی پالیسی آہستہ آہستہ بے نقاب ہورہی ہے۔