سرینگر//مسلم لیگ کے محبوس چیرمین مسرت عالم بٹ کو ہیرا نگر جیل جموں سے سرینگر لایا گیا جہاں انھیں نوہٹہ پولیس اسٹیشن کی طرف سے عائد کئے گئے ایف آئی آر کے تحت مذکورہ تھانہ نے کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش کیا جہاں دلائل سننے کے جج موصوف نے اس کیس کی اگلی سنوائی 21.01.2019 کو رکھی جس کے ساتھ ہی مسرت عالم بٹ کو بھاری پولیس حصارمیں واپس ہیرا نگر جیل جموں منتقل کیا گیا۔لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسرت عالم کے تئیں پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے روا رکھے جارہے اس غیر انسانی و غیر اخلاقی سلوک کو دیکھ کر با آسانی یہ نتیجہ اخذ کیاجاسکتا ہے کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت مسرت عالم بٹ کی سیاسی زمین تنگ کی جارہی ہے اور انھیں سیاسی صفحے سے ہٹانے کے لئے دلی سے لے کر سرینگر تک کے تمام کل پُرزے استعمال کئے جاتے ہیں اور راتوں رات مسرت عالم بٹ کے متعلق ایسے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی کیس تیار کئے جاتے ہیں جن کا حقیقت سے دور دور کا واسطہ نہیں ہوتا ہے