مسجد کی چھت گرنے سے 7نمازی جاں بحق

یو این آئی

ابوجا//شمالی نائیجیریا میں تاریخی مسجد کی چھت گرنے سے 7 نمازی جاں بحق ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمالی نائیجیریا کی ریاست کدونا کے شہر ثریا میں پیش آیا جہاں جمعے کی نماز کیلئے سینکڑوں نمازی مسجد میں موجود تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مسجد 1830 میں تعمیر کی گئی تھی جہاں گزشتہ روز نمازی جمع تھے کہ اچانک مسجد کی چھت کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر گر گیا جس سے متعدد نمازی ملبے تلے دب گئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے نمازیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے پہلے 4 لاشوں کو ملبے سے نکالا اور پھر مزید3 لاشیں ملبے سے نکالیں جبکہ 23 افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب کدونا ریاست کے گورنر اوبا ثانی نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے افسوسناک واقعے میں متاثرہ افراد کی مدد کا اعلان کیا ہے ۔ادھر دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ حالت ایمان میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوں فلسطین میں ایک مسجد کے موذن کو قابل رشک موت آئی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو فلسطین کی ایک مسجد کی ہے جس میں موذن مسجد نماز فجر کا وقت شروع ہونے کے بعد مسجد میں آتے ہیں اور نمازیوں کی سہولت کے انتظامات میں لگے جاتے ہیں،موذن مسجد کے کھڑی دروازے اور پنکھے کھولتے ہیں تاکہ آنے والے نمازیوں کو پر سکون اور ٹھنڈا ماحول مل سکے۔