مسجد حرام میں بیگ کھول کرسامان کی تلاشی کا جھنجٹ ختم

ریاض //حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے زائرین ومعتمرین کے سامان کی سہولت کے لیے ایک نیا اور ’سی تھرو‘ بیگ تیار کیا ہے۔ سی تھرو بیگ میں رکھی گئی اشیاء  انہیں کھولے بغیر دیکھی جاسکیں گی۔  اطلاعات کے مطابق ٹرانسپیرنٹ بیگوں کی تیاری سے نہ صرف زائرین کو سہولت ہوگی بلکہ چیکنگ کرنے والا عملہ بھی کم وقت میں باہر ہی سے بیگوں کے اندر رکھی اشیاء کو بیگ کھولے بغیر چیک کرسکیں گے۔ ان بیگوں میں رکھی کافی، کھجور اور دیگر اشیاء  باہر سے دیکھی جاسکیں گی۔ ماہ صیام میں ان بیگوں کو افطاری کا سامان لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔سی تھرو بیگوں کا افتتاح گذشتہ روز حرمین شریفین کیامور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا۔ رمضان المبارک سے قبل زائرین یہ بیگ حاصل کرسکیں گے۔مسجد حرام کے ابواب[دروازوں] کیامور کے ڈائریکٹر محمد باتی کا کہنا ہے کہ سی تھرو بیگ مسجد حرام کے داخلی دروازوں کے باہر معتمرین اور زائرین کو فراہم کیے جائیں گے۔