نئی دہلی// ہندوستانی ریلوے نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد ملک گیر لاک ڈاو¿ن میں اضافے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے ساتھ ہی ، 3 مئی کی آدھی رات تک ہر قسم کی مسافر ٹرینوں کی آمدو رفت پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔تاہم ، اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لئے ، سامان ٹرینوں کا آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔اس دوران کورونا وائرس کے پیش نظر تمام باقاعدہ گھریلو اور بین الاقوامی مسافر پروازیں بھی 3 مئی تک منسوخ رہیں گی۔
منگل کی صبح ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک گیر لاک ڈاو¿ن کو مزید 19 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد ریلوے بورڈ نے تمام ریلوے زون ، کونکن ریلوے کارپوریشن اور کولکتہ میٹرو ریل کارپوریشن کو حکم جاری کیا۔
ریلوے بورڈ نے اس حکم میں کہا ہے کہ مسافر ریل کی تمام قسم کی خدمات جیسے میل ، ایکسپریس ، پسنجر، پریمیم ، مضافاتی ، کولکاتہ میٹرو وغیرہ 3 مئی کی آدھی رات تک دستیاب نہیں ہوں گی ،جبکہ مال بردار ٹرینیں چلتی رہیں گی۔
اس دوران شہری ہوابازی کی وزارت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاون کی مدت 3 مئی تک بڑھانے کے فیصلے کے بعد اگلے 19 دن کے لئے باقاعدہ مسافر پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ وزارت نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ”تمام باقاعدہ ملکی اور بین الاقوامی پروازیں 3 مئی کی رات 11.59 منٹ تک کے لئے معطل کی جاتی ہیں“۔
اس مدت کے دوران ، خصوصی انتظامات کی طرح خصوصی مسافر پروازیں اور کارگو پروازیں موجودہ انتظامات کی طرح جاری رہیں گی۔
کورونا کے پیش نظر 22 مارچ کو ملک میںآنے اوریہاں سے جانے والی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ گھریلو پروازیں بھی 25 مارچ سے معطل کردی گئیں۔ ملک بھر میں 25 مارچ سے 21 روزہ لاک ڈاو¿ن کی مدت منگل کو ختم ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہی اپنے خطاب میں لاک ڈاﺅن میں 19 دن کی توسیع کرکے 3 مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ، شہری ہوا بازی کی وزارت نے پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔