بھدرواہ //بھدرواہ جامع مسجد میں روزانہ 500 سے زائد روزہ داران ہر روز قطاروں میں بیٹھ کر افطار کرتے ہیں۔ہر شام وہاں پر ایک منفرد اور گرمجوشی کا ماحول ہوتا ہے، جو مسالہ جات کی خوشبو سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ماہ رمضان رواں ماہ کی 17تاریخ کو شروع ہوا ہے اور 29یا 30دنوں کے بعد عید الفطر کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔اس مہینہ میں مسلمان اپنے رشتوں میں سدھار لانے کا ایک بھی موقعہ ضائع نہیں ہونے دیتے ہیں اور ہر ایک کے ساتھ بھائی چارہ کا رشتہ بناتے ہیں ۔اجتماعی افطار کے موقعہ پر صاف دکھائی دیتا ہے،جہاں پر سینکڑوں مسلمان بلا لحاظ سماجی رتبہ کے اکٹھا ہوتے ہیں۔اگرچہ جامع مسجد میں افطار کرانے کا ایک پُرانی روایت ہے تاہم 2008 کے بعد افطار کمیٹی بھدرواہ نے یہ رسم ایک منظم طریقہ میں ناجام دینا شروع کیا ہے۔افطار اور تراویح کے لئے خصوصی انتظاما ت کئے جاتے ہیں۔ افطار کمیٹی کے آرگنائزنگ ممبر رضوان نجار نے کہا کہ ہم نے جب یہ محسوس کیا کہ بعض لوگ خصوصاً مزدور ،مسافر اور طلاب جو کہ افطار کے لئے اپنے مقامات تک نہیں پہنچ سکتے ہیں تو ہم نے 2000روپے کی قلیل رقم سے50سے60لوگوں کے لئے افطار کا انتظام کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم روزانہ افطار پر 15000 روپے سے زائد رقم خرچ کرتے ہیں۔ بھلیسہ کے ایک طالب علم ساہل قیوم نے کہا کہ بھدرواہ میں ہزاروں کی تعداد میں طلاب کرایہ کے کمرون میں رہتے ہیں اور انہیں افطار کے لئے کھانا بنانا مشکل ہوتاہے اسلئے ان کے لیئے بھی جامع مسجد بھدرواہ میں افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افطار آرگنائزنگ کمیٹی کے مشکور ہیں ،جو بڑے پیمانے پر افطار کا انتظام کرتے ہیں۔ماہ رمضان عبادت اور نعمتوں کا مہینہ ہے اور مساجد اور عوامی جگہوں میں اجتماعی طور افطار کرنا ان نعمتوں میں سے ایک ہے۔افطار کمیٹی کے دیگر ممبران میں رضوان نجار، ظفر اللہ بٹ، امتیاز کیلو، نصیر منگنو ،عمران طارق، الطاف کشمیری وغیرہ شامل ہیں۔
مساجد میں افطار کرنے کا بڑھتا ہوا رحجان!
