بارہمولہ// پولیس نے پٹن میں منگل کو چوری کے ایک اور معاملے کو حل کرتے ہوئے مساجد کی چور ی میں ملوث دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی اور ایس ایچ او انسپکٹر نثار احمدنے بتایا کہ انہوںنے قصبہ کے مختلف دیہات میں مساجد سے چوری کرنے کے الزام میںدو افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد نے چوری کے دوران امام مسجد پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ ایس ڈی پی اونے کہا کہ ان افراد سے مساجد سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جن میں جنریٹر، انوریٹر ، ٹرانسفارمر اور دیگر سامان بھی شامل ہیں۔ پولیس نے اُن کی شناخت ارسلان احمد پرے اور حشمت احمد ملک ساکنان ژکر پٹن کے بطور کی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 76/20 اور 77/2020 پولیس تھانہ پٹن میں درج کرلیا ہے ۔
مساجد سے چوری کے الزام میں پٹن میں2 افراد گرفتار | مال مسروقہ برآمد ،کیس درج
