مسئلہ ٹالنے سے نہیں حل تلاش کرنے سے ختم ہوتا ہے :مودی

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مسئلہ انہیں ٹالنے سے نہیں بلکہ ان کا حل تلاش کرنے سے سے ختم ہوتا ہے اور ان کی حکومت نے ملک میں برسوں سے زیر التوا پروجیکٹوں کو اسی اصول پر چلتے ہوئے پورا کیا ہے ۔مسٹر مودی نے پیر کو دارالحکومت کے لٹین زون میں وشمبھر دت روڈ پر ارکان پارلیمنٹ کے لئے نئی کثیر منزلہ رہائش گاہوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا،‘‘دہائیوں سے چلے آرہے مسئلوں کو ٹالنے سے نہیں ،ان کا حل تلاش کرنے سے وہ ختم ہوتے ہیں۔صرف ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہ ہی نہیں بلکہ یہاں دہلی میں ایسے متعداد پروجیکٹ تھے ،جو کئی کئی برسوں سے ادھورے تھے ۔’’اس احاطے میں آٹھ پرانے بنگلوں کو توڑ کر ارکان پارلیمنٹ کے لئے 76 نئی کثیر منزلہ رہائش گاہیں بنائی گئی ہیں۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگر معزز ہستیاں بھی موجود تھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پختہ عزم کے ساتھ کئی پروجیکٹوں کی تعمیر کو وقت سے پہلے پورا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے دوراقتدار میں جس امبیڈکر نیشنل میموریل کا ذکر ہوا تھا،اس کی تعمیر 23 برسوں کے لمبے انتظار کے بعد اسی حکومت میں ہوئی۔اسی طرح مرکزی اطلاعات کمیشن اور ملک کے شہید جوانوں کی یادگار میں انڈیا گیٹ کے پاس قومی وار میموریل بھی اسی حکومت نے بنوایا۔انہوں نے کہا،‘‘ہمارے ملک میں ہزاروں پولیس اہلکاروں نے امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے اپنی زندگی دی ہے ۔ ان کی یاد میں بھی نیشنل پولیس میموریل کی تعمیر اسی حکومت میں ہوئی۔’’مسٹر مودی نے کورونا کی وبا کے خطرے کے باوجود مانسون اجلاس میں دونوں ایوانوں میں اہم اور اچھے کام کاج کے لئے اقتدار اور اپوزیشن کے رہنماؤں اور سبھی پارٹیوں کے رکن پارلیمنٹ کے تئیں عزم کی ستائش کی۔خصوصی طورپر لوک سبھا کے کام کاج کے طرز انداز کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان رہائش گاہوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کمی نہیں رکھی گئی ہوگی۔انہوں نے کہا ،‘‘پارلیمنٹ کے کام کاج میں سبھی اراکین نے کام اور عمل دونوں کا ہی دھیان رکھا ہے ۔ہماری لوک سبھا اور راجیہ سبھا،دونوں کے ہی ارکان پارلیمنٹ نے اس سمت میں ایک نئی بلندی حاصل کی ہے ۔’’16ویں،17ویں اور 18 ویں لوک سبھاؤں کو کام کاج کے لحاظ سے ملک کے لئے بے حد ہم بتاتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس دوران کئی اہم اور تاریخی کام پورے کئے گئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ آگے بھی کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا،‘‘عام طورپر یہ کہا جاتا ہے کہ نوجوانوں کے لئے 16-17-18 سال کی عمر ،جب وہ دسویں اور بارہویں میں ہوتے ہیں،بہت اہم ہوتی ہے ۔ابھی 2019 کے انتخابات کے ساتھ ہی ہم نے 16 ویں لوک سبھا کا کام کاج پورا کیا ہے ۔یہ وقت ملک کی ترقی کے لئے ،ملک کی خوشحالی کے لئے بہت ہی تاریخی رہا ہے ۔2019 کے بعد سے 17 ویں لوک سبھا کا دور اقتدار شروع ہوا ہے ۔اس دوران ملک نے جیسے فیصلے کئے ہیں،اس سے یہ لوک سبھا ابھی ہی تاریخ میں درج ہوگئی ہے ۔ اس کے بعد 18 ویں لوک سبھا ہوگی۔مجھے یقین ہے ،اگلی لوک سبھا بھی ملک کو نئی دہائی میں آگے لے جانے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرے گی۔’’یواین آئی۔