مزید39اَفراد گھروں کو روانہ | اب تک 1866اَفراد کی مدت مکمل

سرینگر//سرینگر میں اِنتظامی قرنطینہ میں رکھے گئے مزید 39اَفراد کو رُخصت کر کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔متعلقہ نگران افسر وں کی موجودگی میں انہیں دستیاب گاڑیوں سے روانہ کیاگیا۔ اِس گروپ کو بھی کورنٹین کے دوران طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور ڈاکٹر ی مشورے کے بعد اُنہیں گھرجانے کی اجازت دی گئی۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اب تک 1866اَفراد نے اِنتظامی کورنٹین مراکز میں کورنٹین کا دورانیہ پورا کیا ہے اور اِن سبھی افراد کو اپنے اپنے گھر بھیجا گیا ہے۔