مزید 60ہزار سے زائد معاملات ملک میں1647ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ – 19) کے 60 ہزار، 753 نئے کیسز درج کئے گئے اور 1 ہزار،647 مریضوں کی اس وبا سے موت ہو گئی۔ اس دوران جمعہ کو 33 لاکھ 85 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 783 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،98،23،546 ہوگئی۔ اس دوران 97 ہزار 743 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 390 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 38 ہزار 637 کم ہوکر سات لاکھ 60 ہزار 19 رہ گئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 137 ہوگئی ہے۔ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہوکر 2.55 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.16 فیصد اور شرح اموات 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔
۔