مزید خبریں

ٹریکٹر حادثے میں1کی موت 

راجوری//راجوری کے کنڈی پولیس تھانہ کے زیر تحت آنے والے ایک گاؤں میں ایک بیس سالہ نوجوان ٹریکٹر حادثے میں لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب منور گالا سے سواڑی کے راستے میں ایک ٹریکٹر سڑک کے کنارے کھائی میں جا گرا۔حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت محمد شفیق (20) ولد بہار دین سکنہ بڈیون گاؤں کے طور پر ہوئی جسے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا تا ہم ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش کو آخری رسومات کیلئے اس کے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ کنڈی میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
 

ایس ڈی پی او کے تبادلے پر الوداعی تقریب

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ میں سیول سوسائٹی کی جانب سے ایس ڈی پی او سرنکوٹ عبدالخالق کے تبادلے پر ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حوشدیو ورما کر رہے تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے موصوف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آفیسر موصوف نے نہایت انکساری ساتھ سرنکوٹ کی عوام کی حدمت کی۔ انہوں نے ایس ڈی پی او سرنکوٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ موصوف نے سرنکوٹ میں جبر و تشدد کرنے سے اجتناب کیا اور جتنا ممکن ہو سکاانہوں نے عام لوگوں کی مدد کیساتھ ساتھ قانونی کی بالا دستی قائم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ پروگرام کے آخر میں موصوف نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں نے ان کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا۔
 

ممبر پارلیمنٹ کی قیادت میں اڑی میں اجلاس 

جاوید اقبال 
مینڈھر //جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ نے خطہ پیر پنچال کے دورے کے دوران مینڈھر سب ڈویژن کے اڑی علاقہ میں پارٹی کارکنوں کا ایک اجلاس کی صدرات کی ۔اس اجلاس میں پارٹی کارکنوں کیساتھ ساتھ مقامی معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس دوران اپنے خطاب میں ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے پہاڑی طبقہ کیساتھ جلد ہی انصاف کیا جائے گا جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت میں گو جر بکروال طبقہ کو سیاسی رویزرویشن دینے کا عزم بھی کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حد بندی کمیشن کو ترتیب دے کر عوامی امنگوں کے تحت اسمبلی و پارلیمانی حلقوں کی حد بندی کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی حلقہ میں تعمیر اتی عمل کا بھی مکمل جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ عوامی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔