مزید خبریں

 سی این ایس بیورہ چیف محمد یاسین کے نانا فوت |  صحا فتی اور سماجی حلقوں کا اظہار تعزیت

سرینگر//  سینئر صحافی اور سی این ایس بیورو چیف محمد یا سین کے ناناجی غلام محمد بٹ ولد محمد سبحان بٹ  82سال کی عمر میں اتوار کی صبح طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے رحلت کرگئے۔مرحوم انتہائی شریف النفس اور نیک سیرت و ملنسار شخصیت تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی ملہ کھاہ رعناوری میں بد ھ کو صبح ساڑھے دس بجے انجام دی جائے گی۔ادھر سی این ایس کے مدیر اعلیٰ رشید راہی کے علاوہ صحافتی سماجی اور سیاسی حلقوں نے دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان خاص کر محمد یاسین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کو جنت الفردوس عطا کر ے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق بخشے۔
 
 
 

بڈشاہ چوک میں منشیات فروش گرفتار | نشیلی ادویات کی 600ٹکیاں برآمد

سرینگر// منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس نے کل بڈشاہ چوک میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشیلی ادویات کی 600ٹکیاں بر آمد کیں۔پولیس بیان کے مطابق بڈشاہ چوک میں پولیس کی ناکہ پارٹی نے چیکنگ کے دوران عابد بشیر تانترے ساکن خانیار کو پکڑ کر اس کی تحویل سے نشیلی ادویات(Spasmoproxyvon Plus) کی 600ٹکیاں برآمد کیں ۔پولیس نے مذکورپ منشیات فروش کو پولیس اسٹیشن مائسمہ میں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سماجی برائیوں اور منشیات کے خلاف جاری مہم میں پولیس کو اپنا تعاون دیں تاکہ سماج کو اس طرح کے جرائم سے پاک کیا جائے ۔بیان میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے محلے یا گرد و نواح میں منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد کو دیکھیں تو پولیس کو مطلع کریں ۔
 
 
 

ہلال احمد منڈو ٹریڈرس فیڈریشن کے ترجمان مقرر | ویسٹرن بس سروس لمیٹیڈ پارمپورہ کا خیر مقدم

سرینگر// ویسٹرن بس سروس لمیٹیڈ پارمپورہ نے کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کا ترجمان اعلیٰ چننے پر ہلال احمد منڈو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ موصوف گزشتہ ایک دہائی سے کے ٹی ایم ایف میں خوش اسلوبی سے اپنا کام انجام دے رہے ہیں۔ویسٹرن بس سروس کے چیرمین بشیر احمد مٹھ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کے دوران اس بات پر امید ظاہر کی گئی کہ ہلال احمد منڈومستقبل میں بھی اسی طرح جوش و خروش سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہیں گے جس کی بدولت عام لوگ اور تاجر برادی استفادہ حاصل کرتے ہیں ۔ویسٹرن بس سروس لمیٹیڈ کی جملہ قیادت نے ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔